محبوب نگر میں آر ٹی سی ملازمین کی بھوک ہڑتال

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر۔27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی کو حکومت تلنگانہ میں شامل کیا جائے۔ اس مطالبہ کو لے کر آر ٹی سی تلنگانہ جا نیا مزدور یونین (ٹی جے این ایم یو) نے مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے احاطہ میں زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔ بھوک ہڑتال کیمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی سیکریٹری سامیالیا نے کہا کہ آر ٹی سی کو حکومت میں شامل کرتے ہوئے آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ پے اسکیل دیا جائے۔ سی سی ایس اور پی ایف کے رخصت گذاروں کو راحت پہنچائی جائے۔ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں۔ ملازمین کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ اس موقع پر شاد نگر، محبوب نگر اور دیگر ڈپوز کے راملو، شوریش نائیک، مہیش اور دیگر کے علاوہ وٹنری تعداد میں زنجیری بھوک ہڑتال میں شریک تھے۔

سرکاری دواخانوں میں
معیاری علاج کرنے کی ہدایت
منچریال۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری ہاسپٹل میں عوام کیلئے معیاری علاج و خدمات مہیا کئے جائیں۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال بھارتی ہولیکری نے اپنے چیمبر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں ڈی ایم ایچ اور ڈاکٹر بھیشما کے ساتھ مل کر سرکاری ڈاکٹروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو طبی خدمات کے علاوہ وارڈ وادی سطح پر رہنمائی بورڈ آویزاں کئے جائیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ، کچرہ دانوں کے علاوہ ہر وارہ چپل اسٹانڈ بھی رکھے جائیں۔