محبوب نگر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی دھرنا پروگرام

   

محبوب نگر ۔ 7 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف ایک دھرنا (احتجاجی) پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام اندرا پارک پر فلسطینیوں کی حمایت میں منعقد ہوا۔ عبید اللہ کوتوال چیرمین ٹی ایم ایف سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر کئی ماہ سے اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ اسرائیل کے مظالم غیر انسانی ہیں۔ ہاسپٹلس، کالجس کا لحاظ کئے بغیر بمباری کی جارہی ہے۔ ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے جن میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ انہوں نے دیگر ممالک سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اس پروگرام میں پروفیسر کودنڈا رام، سامبا شیواراؤ، کے وینکٹیشورلو و دیگر موجود تھے۔