اوٹکور۔/25 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رام موہن ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مکتھل نے اوٹکور کا دورہ کرتے ہوئے موضع اپرپلی میں سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے رام موہن ریڈی نے بتایا کہ موضع اپرپلی میں ایس سی کالونی میں ٹانکی کی تعمیر کروانے کا بھی تیقن دیا اور یہاں پر بیت الخلاؤں کی تعمیرات کیلئے عوام سے کہا کہ ہر گھر میں بیت الخلاؤں کی تعمیر کروائے جائیں۔ اس موقع پر گراما سرپنچ سرسماں اور ایم پی ٹی سی ممبر آشنا، احمد حسین کے علاوہ دیگر سیاسی افراد اور عوام نے شرکت کی۔