محبوب نگر میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

محبوب نگر ۔ پی آر ٹی یو اربن محبوب نگر کے زیر اہتمام جناب محمد عبدالمنان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول مومن واڑی و سرپرست پی آر ٹی یو محبوب نگر اربن کو تہنیت پیش کی گئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ موصوف جو 31 مارچ 2021 کو وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے تھے لیکن حکومت نے سبکدوشی کی عمر میں جو 3 سال کا اضافہ کیا جس سے موصوف کی ملازمت میں بھی 3 سال کا اضافہ ہوا ۔ ریاستی جنرل سکریٹری کملاکر راؤ نے فون پر موصوف کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی آر ٹی یو ہمیشہ اساتذہ کے ساتھ ہے ۔ محمد اطہر احمد صدر پی آر ٹی یو محبوب نگر اربن نے کہا کہ پی آر ٹی یو کی کامیاب نمائندگی کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے ۔ اس موقع پر محمد عبدالحئی ، محمد منہاج الدین ، فیض اللہ بیگ، قدرت اللہ ، محمد ظہیرالدین ، منوہر ریڈی ، چاری ، خواتین ، اساتذہ و دیگر موجود تھے ۔
بائیک سے گرکر ایک شخص شدید زخمی
یلاریڈی ۔ منڈل سداشیونگر مستقر پر بائیک سے گرکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ راجندر جو بائیک گاڑی پر جارہا تھا کہ 44 ویں قومی شاہراہ پر پٹرول بنک کے قریب بائیک گاڑی بے قابو ہوکر گرنے سے شدید زخمی ہوکر سڑک پر پڑا راہ جس کو فوراً ایمبولنس میں کاماریڈی کے دواخانہ کو منتقل کیا گیا ۔