محبوب نگر۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہنگامی حالات میں خون دستیاب نہ ہو تو مریض کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ، اس لئے ہر فرد خون کے عطیہ کیلئے آگے آئیں۔ یہ مشورہ ڈی آئی جی جوگولا مہازون ، ایل ایس چوہان نے دیا ۔ وہ پولیس پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب تھے ۔ یہ پروگرام پولیس شہیداء کی یاد میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے پولیس ملازمین کے علاوہ شہریوں اور نوجوانوں سے بھی عطیات دینے کی اپیل کی۔ یہ معاشرہ کی بڑی خدمت ہے ۔ اس موقع پر ایس پی ڈی جانگی ، ایڈیشنل ایس پی راملو ، سریش کمار ، وینکٹیشورلو ، رمنا ریڈی ، سرینواسلو ، سی آئیز ایس ایرو عملہ موجود تھا ۔