محبوب نگر میں دسویں کے امتحانات کا معائنہ

   

محبوب نگر /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسویں جماعت کے امتحانات کا پیر سے آغاز عمل میں آگیا ۔ ضلع بھر میں پہلے دن 12738 طلباء نے امتحان لکھا ۔ جن کیلئے 29 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ امتحان کے اوقات 9.30 تا دوپہر 12.30 بجے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے مراکز کا معائنہ کیا اور تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ ڈی ای او رویندر نے بتایا کہ 24 فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ امتحانی مراکز کے حدود میں 144 سیکشن نافذ ہے ۔ سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ آر ٹی سی بسوں میں طلباء کو مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے ۔ امتحانات 12 اپریل تک جاری رہے گا ۔
سداشیونگر میں دو مشتبہ افراد پولیس کے حوالے
یلاریڈی /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر مستقر کی بی سی کالونی میں دو اجنبی مشتبہ افراد کو کالونی والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے انہیں اسٹیشن منتقل کرنے ان سے دریافت کرنے پر یہ بھیک مانگنے نکلنے کی بات کی ہے ۔ مواضعات میں انجان افراد اجنبی لوگ نظر آنے پر پولیس کو اطلاع دینے کا مشورہ دیا ۔