محبوب نگر میں رائے شماری مرکز کا کلکٹر نے معائنہ کیا

   

محبوب نگر ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئندہ اسمبلی انتخابات کے رائے شماری مراکز کا ضلع کلکٹر روی نائک اور ضلع ایس پی ہرش وردھن نے عمارت کا معائنہ کیا۔ ضلع محبوب نگر میں شامل اسمبلی حلقہ جات محبوب نگر، جڑچرلہ، دیورکدرہ کی رائے شماری کے لئے ایک ہی مرکز بنانے اور مرکز پر اسٹرانگ روم و دیگر امور کیلئے پالمور یونیورسٹی میں موزوں جگہ، حفاظتی و سیکوریٹی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یونیورسٹی کے ایگزامنیشن بلڈنگ اسپورٹس بلڈنگ، رائے شماری مرکز کیلئے زیر غور ہے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے بتایا کہ رائے شماری مرکز کی نشاندہی اور انتظامات کیلئے رٹرننگ آفیسر پر ذمہ داداری عائد ہوتی ہے۔ دوبارہ تفصیلی معائنہ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی انہوں نے ہدایت دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر و رٹرننگ آفیسر جڑچرلہ موہن راؤ، دیور کدرہ رٹرننگ آفیسر و اسپیشل کلکٹر نٹراج، محبوب نگر ڈی ایس پی مہیش، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر رویندر ناتھ، سروے لینڈریکارڈ آفیسر کشن راؤ و دیگر موجود تھے۔