حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے محبوب نگر میں ہفتہ 7 ڈسمبر کو 3.0 شدت کا ایک زلزلہ آیا، جس سے مقامی لوگ چونک گئے جو 12:15 بجے دن محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا یہ جھٹکہ ایک ہفتہ کے اندر تلنگانہ میں دوسرا جھٹکہ ہے۔ 4 ڈسمبر کو تلنگانہ کے ملگ ڈسٹرکٹ میں بھی صبح 7:27 بجے 5.3 شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا تھا۔