محبوب نگر میں سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

   

محبوب نگر۔9 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) TGMFC چیئرمین عبیداللہ کوتوال ، ڈی سی سی کے صدر سنجیو مدیراج نے کہا کہ علیحدہ ریاست کا خواب سونیا گاندھی کی بدولت ممکن ہوا۔ اے آئی سی سی کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی کی سالگرہ کی تقریبات منگل کو ضلع مرکز میں واقع کانگریس پارٹی دفتر میں منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جشن منایا گیا۔ بعد ازاں سنجیو مدیراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے شہداء کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے علیحدہ ریاست کی تشکیل ہوئی ہے۔ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین عبیداللہ کوتوال نے کہا کہ عوام کی امنگوں کو تسلیم کرنے، سی ڈبلیو سی میں اس پر بحث کرنے اور تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا سہرا سونیا گاندھی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تعمیر میں کانگریس کا کردار بہت اہم ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی چیئرپرسن بیکاری انیتا، سابق میونسپل چیرمین آنند کمار گوڑ ڈی سی سی میڈیا سیل کنوینر سی جے بینہار، قائدین لنگم نائک، بیکاری مدھوسودھن ریڈی، فیاض، اویز، بندی ملیش، فخرو، وینکٹلکشمی، رام لکشمی، عبدالحق، پروین کمار، شاکر، کھدر، اور دیگر نے شرکت کی۔