محبوب نگر میں سڑکوں کی صفائی کی گاڑی کا افتتاح

   

محبوب نگر ۔ محبوب نگر کو حیدرآباد کے طرز پر ترقی دینے کیلئے مسلسل ترقی دی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے کیا ۔ وہ منگل کے دن محبوب نگر بلدیہ کو 81 لاکھ 51 ہزار روپئے مالیتی سڑک کی صفائی والی گاڑی حوالے کی ۔ انہوںنے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں ہری جھنڈی دکھاکر اس کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عصری طرز کی یہ گاڑی انتہائی کم وقت میں سڑکوں کی صفائی کا کام کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور چوراہوں کی توسیع ، نالیوں کی تعمیر اور کئی ایک ترقیاتی اقدامات کے ذریعہ شہر کو ریاست میں ترقی یافتہ بنایا جائے گا ۔