محبوب نگر میں سیاحتی ترقی کیلئے کئی اقدا مات

   

کے سی آر اربن پارک میں منعقدہ تقریب سے ضلع کلکٹر کا خطاب
محبوب نگر ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر ترقی کی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے۔ سیاحتی شعبہ میں غیرمعمولی ترقی کرچکا ہے۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس کو مثالی بنایا ہے۔ سیاحتی ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر ایس وینکٹ راؤ نے ورلڈ ٹورازم کے موقع پر کے سی آر اربن ایکو پارک میں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منی ٹینک بنڈ، سنسیشن برج، نکلس روڈ، شلپا رامم زیرتعمیر ہے اور عنقریب مکمل ہوجائیں گے۔ 15 کروڑ روپئے کی لاگت سے منیم کنڈہ کے پاس پریہ ہوٹل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ بھر میں 5,000 سے زائد افراد کے سی آر پارک میں تفریح کیلئے آرہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر تیجس نندلال پوار، سیتا راما راؤ، ڈی پی آر او وینکٹیشورلو و دیگر عہدیداروں موجود تھے۔ بعدازاں سیاحت کے موضوع پر مقابلے منعقد کئے گئے۔ بہتر مظاہرہ کرنے والے طلباء کو سپاس نامہ و ایوارڈ سے نوازا گیا۔