محبوب نگر میں سی ایم ریلیف فنڈس کے چیکس کی تقسیم

   

محبوب نگر /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہماری اولین ترجیح عوامی بہبود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا ۔وہ اپنے کیمپ آفس میں 128 مستحقین میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس تقسیم کر رہے تھے ۔ چیکس 48 لاکھ روپئے پر مشتمل تھے ۔ نجی دواخانوں میں علاج کروانے والوں کو یہ رقومات تقسیم کی جارہی ہے ۔ جس کا مقصد غریبوں کو کارپوریٹ سطح کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ راجیو آروگیہ شری اسکیم کی حد 5 لاکھ سے بڑھاکر 10 لاکھ کی گئی ۔ کسانوں کو ایک وقت میں 2 لاکھ روپئے قرض کی معافی ، خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کسانوں کو 200یونٹ تک مفت بجلی کی سربراہی کئی ایک اسکیمات نافذ کی جارہی ہے ۔ جیسے ریتو بھروسہ ، اندراماں آتمیا بھروسہ ، اندرماں انڈلو ، 500 روپئے میں سلینڈر شامل ہیں ۔ اس موقع پر موڈا چرمن لکشمن یادو آنند گؤڑ ، سراج قادری ، وی مہیندر ، عظمت علی ، سائی بابا ، راملو یادو ، خواجہ پاشاہ ، پرشاند ، رشید ، امجد ، ملیش ، رگھو و دیگر موجود تھے ۔