محبوب نگر ۔ 21 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب عازمین حج 2023 کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ مقرر ہے جس کے لئے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم مارچ 2024 ہونا ضروری ہے۔ اگر نہیں ہے تو تجدید کروالیں۔ اس کے ساتھ حسب ذیل دستاویزات دینا ہوگا۔ پاسپورٹ کا پہلا اور آحری صفحہ زیراکس، آدھار کارڈ، پیان کارڈ، سیونگ اکاؤنٹ پاس بک یا کینسل چیک کی کاپی، کووڈ ٹیکہ کے دونوں خوراک کی سرٹیفکیٹ کاپی، ایک عدد تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو (بیاک گراؤنڈ سفید اور کان کھلے ہوئے)، وارٹ کا نام پتہ اور فون نمبر، بلڈ گروپ، تمام کے زیراکس ہی کافی ہیں۔ مراکز: الماس ٹورس اینڈ ٹراویلس، گورنمنٹ جونیر کالج بوائز روڈ محبوب نگر ؍ اوقات صبح 11 بجے تا شام 7 بجے۔ نور الیکٹرانسک، کوسگی روڈ، ٹی ڈی گٹہ، محبوب نگر۔ سید مسعود احمد صدر و ذمہ داران سوسائٹی نے عازمین سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9985361640 یا 9666696969 پر ربط کریں۔
٭٭ حج سوسائٹی ضلع محبوب نگر کے دفتر میں حج 2023 کے لئے درخواستوں کے ادخال کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ سوسائٹی کے صدر محمد محمود علی اور سکریٹری محمد معراج نے بتایا کہ درخواستوں کے ادخال کا جاریہ ماہ میں آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے عازمین حج سے گذارش کی ہیکہ وہ دفتر حج سوسائٹی وقف کامپلکس محبوب نگر سے رجوع ہوکر درخواستیں داخل کریں۔ عمرہ و زائرین کے لئے ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار کو تربیتی کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔