محبوب نگر۔/9 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام عازمین حج کے پہلے تربیتی اجتماع کا آج انعقاد عمل میں لایا گیا۔ محمد محمود علی صدر حج سوسائٹی نے بتایا کہ اس اجتماع میں حج کمیٹی کے عازمین کے علاوہ خانگی ٹراویلس اور ویٹنگ لسٹ میں موجود عازمین بھی شریک تھے۔ مولانا مفتی تجمل حسین نے حج و عمرہ کے فضائل و مسائل بیان کئے۔ انہوں نے حج کیلئے منتخب ہونے پر عازمین کو مبارکباد دی اور تمام تربیتی اجتماعات میں شریک رہ کر تربیت حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ مولانا نے مناسک حج و عمرہ اور مدینہ منورہ کے تعلق سے بھی تفصیلات پیش کئے۔ عازمین نے سوالات بھی کئے۔ محمود علی نے صدارتی تقریر میں سوسائٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ خلیل الدین احمد نے عازمین کو ضروری مشورے دیئے۔ اجتماع میں محمد عبدالستار ، نذیر الدین ، رفیق الرحمن، رفیق احمد، خواجہ نظام الدین، سید نظام الدین، معراج احمد، فیض الدین، عبدالصمد، عبدالرؤف ، ارشد علی، محمد یوسف ، الیاس احمد، عبدالرزاق، محمد احمد، محمد کلیم ، منیر الدین علی خان موجود تھے۔ رفیق و برادران نے عازمین کی گلپوشی کی۔سید عبدالنعیم نے شکریہ ادا کیا۔
