محبوب نگر میں فون اسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا

   

محبوب نگر۔/23 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر بس اسٹانڈ پر واقع آر ٹی سی کارگو سرویس دفتر پر آج محبوب نگر موبائیل فون اسوسی ایشن کی جانب سے زبردست دھرنا دیا گیا۔ اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے الزام لگایا کہ آر ٹی سی کارگو کے ذریعہ بھجوائے گئے کافی مہنگے فون غائب ہورہے ہیں اور یہ سلسلہ کئی ماہ سے چل رہا ہے۔ اسوسی ایشن کے نمائندوں سے دھرنا کے دوران بتایا کہ سیمسنگ کے تقریباً ایک لاکھ روپئے مالیتی موبائیل فون جو کارگو کے ذریچہ بھوجایا گیا تھا وہ وصول نہ ہونے پر جب کارگو والوں سے شکایت کی گئی تو یہ لوگ ہاتھ اٹھا لے رہے ہیں۔ اس تعلق سے ڈی ایم سے بھی شکایت کی گئی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ گذشتہ 8 ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ نمائندوں نے بتایا کہ اوسطاً 40 فونس روزانہ کارگو سے روانہ کئے جاتے ہیں۔ قائدین نے پرزور مطالبہ کیا کہ فون فوری طور پر انہیں واپس کئے جائیں تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔