محبوب نگر میں مفت گیاس سلینڈرس کی تقسیم

   

محبوب نگر /11جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر محبوب نگر کے بلدی حلقہ 35 موتی نگر میں پردھان منتری اجوال جیوتی یوجنا مفت گیس کنکشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم اجوال یوجنا کے تحت 50 خواتین میں مفت گیس سلینڈرز کی تقسیم صدر قاضی سید غوث محی الدین اور ٹی آر ایس قائد سید صدیق حسین کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد تقی حسین تقی ، محمد اظہر کے علاوہ مقامی نوجوان رؤف ، مختار ، محمد پاشاہ ، محمد نواب ، نصیر و دیگر موجود تھے ۔