محبوب نگر میں مہاتما جیوتی با پھولے کی یوم پیدائش تقریب

   

محبوب نگر /12اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہاتما جیوتی با پھولے نے سماج سے برائیوں کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے غیر معمولی جدوجہد کی اس سلسلہ میں انہیں کئی ایک رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن انہوں نے مخالفتوں اور رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا مشن جاری رکھا ۔ پسماندہ طبقات کیلئے مساوات اور تعلیم کے حصول کیلئے انہوں نے آواز اٹھائی اور اس کیلئے سخت محنت کی ۔ ان خیالات کا اظہار سید سجاد احمد صدر مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی محبوب نگر نے کیا ۔ وہ مہاتما جیوتی با پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب تھے ۔ شیخ شبیر باشاہ انچارج پرنسپل المدینہ کالج ، مصباح عبید لکچرر سید خواجہ عزیز الدین لکچرر نے بھی مہاتما جیوتی کے کارناموں پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔ ان کے علاوہ محترمہ نجم ا لنساء افشاں لکچرر ، شاہین بیگم لکچرر ، شریفہ خدیجہ لکچرر نے بھی مخاطب کیا ۔ امیر الدین لکچرر کے شکریہ پر تقریب اختتام کو پہونچی ۔
ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی اپیل
جگتیال /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ جگتیال بلدیہ کے احاطے میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کے لیے جن کے پاس راشن کارڈ، آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ ہے اور بغیر کسی مکان یا اثاثہ کے نادار ہیں ایسے افراد جگتیال بلدیہ کے احاطے میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ لہذا 12.04.2023 سے 17.04.2023 تک می سیوا کے ذریعہ درخواست کا ادخال کیا جاسکتا ہے، جگیتال شہر کی عوام سے استفادہ کرنے کی ضلع کلکٹر محترمہ ایس کے یاسمین باشا نے اپیل کی۔