محبوب نگر ۔ 10 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی آر ٹی یو، ٹی ایس شاخ محبوب نگر کی رکنیت سازی مہم کا آغاز عمل میں آیا۔ سری پال ریڈی ایم ایل سی ، پی آر ٹی یو صدر و معتمد کی ہدایت پر محبوب نگر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوا۔ مستقر کے مدارس کے اساتذہ کو ممبرشپ دی گئی۔ مدن موہن یادو صدر ضلع پی آر ٹی یو، محمد اطہر احمد صدر اربن نے حصہ لیا۔ موہن یادو نے مختلف مدارس میں اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے والی واحد تنظیم پی آر ٹی یو ہے۔ ایم ایل سی سری پال ریڈی اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی میں مصروف ہیں۔ پنڈت اپ گریڈیشن، خاتون اساتذہ کو چائیلڈ کیرلیو، ٹرانسفر، پروموشن، پی آر ٹی یو کی نمائندگی پر ہورہے ہیں۔ یکم ستمبر کو اندرا پارک پر CPS کی برخاستگی کیلئے بڑے پیمانے پر دھرنا منعقد ہوگا۔ تمام اساتذہ شرکت کریں۔ اطہر احمد نے کہا کہ ایم ایل سی کی قیادت میں سارے مسائل حل ہونگے ۔ اردو میڈیم کو ریشنالائزیشن سے استثنیٰ تمام اردو اسکولس میں تقررات و ترقیات ہماری نمائندگی رہی۔