محبوب نگر میں پی آر ٹی یو کے کلینڈر کی رسم اجرائی

   

محبوب نگر ۔ اساتذہ کے مسائل کو حل کروانے کے لئے پی آر ٹی یو طاقتور نمائندگی کرتی آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سرینواس گوڑنے کیا۔ وہ مستقر محبوب نگر کے پی آر ٹی یو بھون میں پی آر ٹی یو کے کیلنڈر کی رسم اجرائی کے موقع پر مخاطب تھے۔ تقریب کی صدارت ضلع صدر نارائن گوڑ نے کی۔ ریاستی وزیر نے پی آر ٹی یو کی کارکردگی کی ستائش کی۔ اس موقع پر رگھورام ریڈی ضلع سکریٹری، گوپال گوڑ پالمور یونیورسٹی گورننگ باڈی ممبر گوپال نائک اعزازی صدر، محمد اطہر احمد صدر پی آر ٹی یو اربن محبوب نگر، وینکٹ سوامی جنرل سکریٹری، محمد منہاج الدین ممبر، پرشوتم گوڑ ریاستی اسوسی ایٹ صدر، رمادیوی ریاستی اسوسی ایٹ صدر، ریاستی قائدین جے پال ریڈی، ناگیشور ریڈی، آشونی چندر شیکھر، سرلونی، محمد ابراہمے، راما کرشنا، منڈل صدور و معتمدین، اساتذہ شریک تھے۔