محبوب نگر میں ڈرائیونگ تربیتی مرکز کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر ۔ آر ٹی سی کے ذرائع آمدنی کو وسیع کرنا سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ آر ٹی سی کو بچانا بھی سب کا فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے منگل کے دن مستقر محبوب نگر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر ہیوی موٹر وہیکل ڈرائیونگ کے تربیتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ ڈڑائیونگ تربیتی مرکز کے ذریعہ 20 افراد کو تربیت دی جارہی ہے ۔ جن کے رہائش اور طعام کا نظم مفت کیا گیا ہے ۔ پروگرام میں آر ایم اوشا دیوی، ڈی ایم اشوک راجو ، آر ٹی او سرینواس ریڈی ، ایس سی کارپوریشن کے ای ڈی یادیا گوڑ ، سینئیر ڈرائنگ انسٹرکٹر سرینواسلو ڈی ایس پی سریدھر ، آر ڈی او پدماشری و دیگر موجود تھے۔