مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ
محبوب نگر ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دستور ہند کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر پر نامناسب تبصروں پر فوری مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو برطرف کیا جائے۔ اے آئی سی کی ہدایت پر آج کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام ایک زبردست ریالی منظم کی گئی جو ضلع کانگریس محبوب نگر کے دفتر سے امبیڈکر سرکل تک نکالی گئی۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں نے امبیڈکر کے مجمسہ پر پھول نچھاور کئے۔ مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ دستور ساز ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے تعلق سے فضول تبصرہ پر وزیر داخلہ امیت شاہ کو برطرف کیا جائے اور امیت شاہ کو ملک کے عوام سے معافی مانگنا ہوگا۔ بعد ازاں ارکان اسمبلی اور پارٹی قائدین نے ایڈیشنل کلکٹر موہن راؤ کو یادداشت حوالے کی ، اس موقع پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے خصوصی مدعو ڈاکٹر ومشی چند ریڈی، ضلع کانگریس کے صدر ،و ایم ایل اے دیورکدرہ جی مدھو سدھن ریڈی، ایم ایل اے جڑچرلہ انیرودھ ریڈی، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبید اللہ کوتوال، میونسپل چیرمین آنند گوڑ، نائب چیرمین شبیر احمد، لائبریریز چیرمین نرسمہا ریڈی، موڈا چیرمین لکشمن یادو، مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بیکری انیتا، وائس چیرمین وجئے کمار، سینئر قائد و قانون داں این پی وینکٹیش، سراج قادری، ستور چندر کمار گوڑ، سی جے بنہر، عظمت علی، ناگراج و دیگر موجود تھے۔