محبوب نگر میں کل جماعتی مسلم قائدین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

دہلی پولیس ملازمہ قتل کے مجرمین کو عبرتناک سزا کا مطالبہ ، سرکل پولیس انسپکٹر کا احتجاج سے اظہار یگانگت

محبوب نگر ۔ دہلی میں پیش آئے حالیہ قتل و مبینہ عصمت ریزی واقعہ کے مجرمین کو عبرتناک سزا دی جائے کل جماعتی مسلم قائدین رابطہ کمیٹی محبوب نگر کی جانب سے آج دوپہر منعقدہ احتجاجی دھرنے کو مخاطب کرتے ہوئے قائدین نے بیک آواز حکومت سے مطالبہ کیا ۔ قائدین نے مزید کہا کہ قتل کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے ۔ فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلاتے ہوئے بلاتاخیر مجرمین کو سزا دلوائی جائے تاکہ ملک میں خواتین کو اپنے محفوظ ہونے کا احساس ہوسکے اور مستقبل میں ایسی وحشیانہ اور درندگی کرنے کی کوئی جرات نہ کرسکے ۔ قائدین نے اپنی مخاطبت میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ مرحومہ کے والدین کو دو کروڑ روپئے ایکس گریشیا اور ایک فرد کو ملازمت فراہم کی جائے ۔ آج کے اس دھرنے کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ سرکل انسپکٹر پولیس سوم نارائن سنگھ نے احتجاجیوں سے اظہار یگانگت کیا اور یہ بھی کہا کہ مظلومیوں کے حقوق کیلئے ظالموں کے خلاف جہاں آواز اٹھے گی وہ ساتھ دیں گے ۔ موجود احتجاجی قائدین اور نوجوانوں نے سرکل انسپکٹر کی ستائش کی ۔ بعد ازاں قائدین نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے صدر جمہوریت ہند کے نام ایک یاددشات حوالے کی ۔ محمد محسن خان کنوینر کل جماعتی مسلم قائدین رابطہ کمیٹی نے دھرنے کی صدارت کی ۔ مخاطب کرنے والوں میں خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ، جابر بن سعید الجابری ، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ ، مرزا قدوس بیگ ، تقی حسین تقی ، حافظ ادریس ، سعادت اللہ حسینی ، محمد عبدالرفاع ذکی ، خالد نوید ، محمد سراج الدین ، محمد سفیان ، سید نعمت اللہ ، محمد صمد خان ، سید نورالحسن ، شیخ عبداللہ ، خواجہ پاشاہ ، راشد خان ، سید سلطان ، محمد انور حسین ، عبدالرحیم ناصر بن احمد بابر شیخ ،شیخ عبدالقدیر ،محمد تقی ، جنید شریف ، سعداللہ جنیدی ، محمد سلیم ، محمد انور علی مصباح الدین محمد صادق حسین شامل ہیں ۔