محبوب نگر میں 12 ربیع الاول کو میلاد جلسہ و جلوس

   

محبوب نگر۔/7 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس اہل سنت والجماعت میلاد جلسہ و جلوس مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام12 ربیع الاول 10 نومبر اتوار کو میلاد جلوس بعد نماز عصر مکہ مسجد سے نکل کر براہ مدینہ مسجد گھڑیال چوک، وقف کامپلکس ، کلکٹریٹ سے ہوتا ہوا شاہ صاحب گٹہ پر درگاہ حرت سید مردان علی شاہ قادریؒ میدان پہنچ کر بعد مغرب جلسہ میلادالنبی میں تبدیل ہوجائے گا۔ نگرانی حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ و سرپرست اعلیٰ مرکزی کمیٹی کریں گے۔ مہمان مقرر مولانا حسیب الحسن صدیقی جنرل سکریٹری سنی علماء بورڈ کے علاوہ میزبان مقرر مولانا حافظ محمد منیر الدین کا خطاب ہوگا۔ جلسہ کی صدارت محمد مظہر حسین شہید صدر مرکزی کمیٹی کریں گے۔ نظامت کے فرائض محمد رفیق احمد قادری انجام دیں گے۔ خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ معتمد مرکزی کمیٹی نے عامتہ المسلمین خصوصاً نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ جلسہ میں شریک ہوں۔ جلوس میں ذکر و اذکار کا اہتمام کریں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ ڈی جے ساؤنڈ کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ مرکزی کمیٹی کے عہدیداران سید امین الدین قادری، قاضی غوث محی الدین قادری، عبدالہادی ایڈوکیٹ، سید افروز شاہ، محمد ذکی، مرزا قدوس بیگ، میر شعیب علی، سعد اللہ، محمد ابراہیم ، عبدالرحیم، سید نورالحسن، وحید خان درانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محبوب نگر کا میلاد جلوس تلنگانہ میں علحدہ شناخت رکھتا ہے۔ لہذا عامتہ المسلمین اس حیثیت کو برقرار رکھیں۔