محبوب نگر /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 30 جولائی اتوار 10 بجے صبح ایچ کے جی این فنکشن ہال پدماوتی کالونی محبوب نگر میں مسلم ڈیکلریشن سنکلپ سبھا ، منعقد کیا جارہی ہے ۔ ٹی آلمیوا کے ریاستی صدر جناب شیخ فاروق حسین نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اجلاس کی صدارت تلنگانہ اسٹیٹ مسلم اسوسی ایشن کے کنوینر محمد سلیم پاشاہ کریں گے ۔ کنوینر اسکائی بابا کوآرڈیلٹر پروفیسر انصاری ، ماہر سماجیات خالدہ پروین ، ممتاز مقرر محمد یوسف، پر ویزا اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ تمام شعبہ جات کے ذمہ داران اور مکانب فکر کے نمائندوں کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ ٹی ایف ٹی یو کے سکریٹری ، آلمیوا ضلع محبوب نگر کے صدر محمد عشرت علی ، جنرل سکریٹری محمد ایوب ، ، سراج خان ، مختار عامر سہیل ، مرزا شعیب بیگ و دیگر موجود تھے ۔
منچریال میں 85 ملی میٹر بارش
منچریال /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچریال میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران کل رات شدید طوفانی بارش ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقہ این ٹی آر نگر ، رام نگر ، کالج روڈ علاقوں میں پانی تیزی سے گھروں میں داخل ہوگیا ۔ ضلع کلکٹر منچریال نے پولیس اور راحت بچاؤ عملہ کو چوکس کرتے ہوئے نشیبی علاقہ میں مقیم عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منچریال میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے ۔