محبوب نگر۔ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں 100 کروڑ کافنڈ مختص کیا ہے۔ ملک کی کوئی او ریاست اس کی مثال پیش نہیں کرسکتی۔ تاحال 50 ہزار وکلاء اس فنڈ سے مستفید ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر کے ڈسٹرکٹ کلب میں وکلاء میں ہیلت کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں بھی وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محبوب نگر بار اسوسی ایشن کی ترقی کے ضمن میں پارکنگ کی جگہ فراہم کی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر اس کو مزید وسیع کیا جائے گا اور عدالتی عمارتوں کی تعمیر کیلئے بھی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کے صدر اننت ریڈی اور سینئر ایڈوکیٹ پرتاب کمار نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر سرکاری وکیل منوہر، بار اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری لکشما ریڈی اور دیگر وکلاء اور بار اسوسی ا یشن کے ذمہ داران موجود تھے۔