محبوب نگر ڈیولپمنٹ فورم کی پریس کانفرنس کا اہتمام

   

محبوب نگر ۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات میں محبوب نگر پارلیمانی حلقہ کے تحت 7 اسمبلی حلقہ جات سے تعلق رکھنے والے کو ہی ایم پی کا ٹکٹ دیا جائے۔ محبوب نگر ڈیولپمنٹ فورم کے فاؤنڈر و چیرمین منور روی نے ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے ہمارا یہ مطالبہ رہے گا کیونکہ مقامی امیدوار عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ دستیاب رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال 17 پارلیمانی انتخابات ہوئے جس میں صرف 2 مرتبہ مقامی امیدوار کو ٹکٹ ملا جبکہ ریاست میں کہیں ایسا نہ ہوا اجلاس میں محبوب نگر ڈیولپمنٹ فورم مائناریٹی سیل کے صدور، سابق نمائندہ کونسلر مسیح الدین نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر فورم کے ذمہ داران سارنگی ونے کمار، پٹیل وینکٹیش، ایم وینکٹیش، چندرا گوڑ، ساجدہ سکندری، ہری کرشنا چاری، سمیع و دیگر موجود تھے۔