منی ٹینک بینڈ پر سنٹرل لائٹنگ کی افتتاحی تقریب ، رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی کا خطاب
محبوب نگر /4 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر کارپوریشن کو تمام شعبوں میں ترقی دینا ہی ہمارا اصل مقصد ہے ۔ ان عزائم کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈئ نے کیا ۔ وہ منگل کے دن مستقر محبوب نگر کے مشہور تفریحی مقام منی ٹینک بنڈ پر موڈا کی جانب سے فارہم کردہ سنٹرل لائیٹنگ کا افتتاح کر رہے تھے ۔ وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ منی ٹینک بنڈ ایک علاقہ سے دوسرے علاقوں کا سفر کرنے والوں کیلئے سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہاں نامناسب روشنی سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔ بالحصوص بی کے ریڈی کالونی ، بھگیرتا کالونی ، شاہ صاحب گٹہ ، پالٹنڈہ اور رامیا باؤلی کے عوام کو اب روشن علاقہ حاصل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محبوب نگر کو کارپوریشن کاد رجہ ملنے کے بعد ہم ریاستی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ JIO محبوب نگر کارپوریشن کو پانی کی ضرورت کیلئے 220 کروڑ استعمال کر رہے ہیں اور پارکس ، ورکرس ، ہریالی ، پارکنگ کی سہولتیں حاصل ہوں گی ۔ ایک ماسٹر پلانٹ تیار کیا گیا ہے جو جولائی کے اواخر تک مکمل ہوجائے گا ۔ ایم ایل اے نے قائدین کے ساتھ چل قدمی کی ۔ اس موقع پر ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، لائبریریز چیرمین نرسمہا ریڈی ، سراج قادری ، ونود کمار ، عظمت علی ، سدھاکر ریڈی ، رگھو ، انجینیلو ، عہدیداران و قائدین موجود تھے ۔