محبوب نگر : کانگریس امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل

   

محبوب نگر /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس بہرحال مرکز میں بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے مدد کرے گی اور پہلے بھی کرچکی ہے ۔ شریعت میں مداخلت کیلئے 3 طلاق ، جموں و کشمیر ، نوٹ بندی صدر جمہوریہ و نائب صدر جمہوریہ بنانے میں اس نے کھلم کھلا بی جے پی کا ساتھ دیا جب کہ وہ آپ کے ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہی اور اب بھی آپ نے بی آر ایس کوووٹ دیا تو وہ سیدھا بی جے پی کی مدد ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار سید تقی الدین ، مقصود حسین ، معین علی کونسلر مدینہ مسجد ، محمد طاہر نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عمارتوں اور شہر کی سجاوٹ نہیں چاہئے ۔ سب سے پہلے ہمیں اپنی شریعت کی حفاظت چاہئے ۔ یہ اسمبلی انتخابات پارلیمانی انتخابات جو بہت جلد ہونے والے ہیں اس کی کڑی ہے اگر آپ نے اب فرقہ پرستوں کو طاقت دی تو آپ کو ہمیشہ شریعت کی حفاظت کیلئے لڑنا پڑے گا ۔ ان قائدین نے آخر میں ریاست بالخصوص محبوب نگر حلقہ کے ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ کانگریسی امیدوار این سرینواس ریڈی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں جن کا نشان ہاتھ ہے ۔
رائے دہی سے عین قبل بارش
عوام کو دشواریوں کا مناسب
نظام آباد :29؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کل شام اچانک موسم میں ہوئی تبدیلی کے باعث طوفانی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں مضافاتی علاقوں میں واقع مکینوں کو انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور بودھن روڈ پر پانی جمع ہوگیا ا س کے علاوہ کئی علاقوں میں درخت اور برقی کھمبے بھی گرے ہیں کانگریس بھون کے روبرو درخت گرنے کے علاوہ بس اسٹانڈ ، خلیل واڑی علاقہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوا اور بجلی گرجنے کی وجہ سے برقی منقطع ہوگئی اور رات بھر عوام کو تاریکی میں گذارنا پڑا اور صبح محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں نے برقی کو بحال کیا ۔ انتخابات سے عین قبل بودھن روڈ پر پانی جمع ہونے اور پانی کی عدم نکاسی کو لیکر سوشل میڈیا برسراقتدار جماعت کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔