محبوب نگر ۔ 8 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹاؤن کانگریس مائناریٹی سیل کی جانب سے آج دوپہر مینجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیرالدین علی خان اور انقلابی گلوکار غدر کے انتقال پر خراج پیش کیا گیا ۔ ضلع کانگریس کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں صدر ٹاؤن اقلیتی سیل غلام احمد ظہیر نے ان دونوں کی یاد میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غدر نے گیتوں کے اور ظہیرالدین علی خان صاحب نے صحافت کے ذریعہ عوامی انقلاب پیدا کرتے ہوئے اپنی توانائیاں صرف کیں ۔ مظلوم اور پچھڑے ہوئے عوام کیلئے حکومت سے پرزور نمائندگی اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں مینجنگ ایڈیٹر سیاست ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ ان کی موت مسلم اقلیت اور پسماندہ عوام کا بڑا نقصان ہے ۔ اس موقع پر ٹاون صدر لکشمن یادو کے علاوہ دیگر قائدین لنگم نائیک ،عظمت علی ، اویس ، پیر محمد صادق ، ناگراج ، فہیم ، سلمان ، سراج ، عزیز ، طاہر ، اشو ، ابوبکر ، معز ، سری ہری نائیک ، علی و دیگر موجود تھے ۔