محبوب نگر۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے کانگریس کے ٹکٹ کے خواہشمند ریاستی کانگریس کے نائب صدر عبید اللہ کوتوال نے بھی درخواست دی۔ انہوں نے گاندھی بھون حیدرآباد پہنچ کر جمعہ کے دن الیکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو درخواست دی۔ ان کے ہمراہ ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری سنجیو مدیراج، ریاستی ترجمان ظہیر اختر، مہیلا کانگریس ضلع صدر انیتا و دیگر موجود تھے۔