محبوب نگر۔/14 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہریتا ہارم کے تحت پودوں کی شجرکاری کے بعد پودوں کو ’’ ٹری گارڈ ‘‘ سے محفوظ رکھنے کی ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ہدایت دی۔ وہ جمعہ کے دن کوئل کنڈہ منڈل کے وینکٹا پور اور پارپلی میں نرسری کا معائنہ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہریتا ہارم کے تحت پودوں کو ٹری گارڈ لگانا لازمی ہے۔ انہوں نے پودوں کی بہتر دیکھ بھال پر نرسری ملازمین کی ستائش کی اور کہا کہ نرسری کے اطراف فینسنگ کروائی جائے۔ ان کے ہمراہ کوئل کنڈہ کے ایم پی ڈی او ، سرپنچس اور پنچایت سکریٹریز موجود تھے۔ ضلع کلکٹر نے بھوانی ساگر ڈیم کا بھی معائنہ کیا اور اس کوتفریح گاہ بنانے کے اقدامات کی ہدایت دی