ہاسٹل کا دورہ ، طلبہ کے ساتھ رکن اسمبلی نے ناشتہ کیا، صحافیوں سے بات چیت
محبوب نگر /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہم حکمران نہیں عوام کے خادم ہیں ۔ ہم پچھلے دس سالوں کی کوتاہیوں کو دور کریں گے اور محبوب نگر کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے ۔ رکن اسمبلی محبوب نگر ینم سرینواس ریڈی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے سوشیل ویلفیر ہاسٹل ایم وی ایس کالج میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اتوار کو کسی بھی سرکاری اسکول میں شرمادانم پروگرام کریں گے ۔ انہوں نے محبوب نگر ڈسٹرکٹ سنٹرمیں ایم وی ایس کالج کے تحت سوشیل ویلفیر رہائشی ہاسپٹل کا دورہ کیا اور طلباء کے ساتھ ناشتہ کیا۔ ہاسٹل کے کمروں اور کچن کا بھی اچھی طرح معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ تلنگانہ کو کسی ایک خاندان کیلئے نہیں لایا گیا ۔ تلنگانہ کے ہر غریب عوام تک فلاح و بہبود پہونچانا چاہتے ہیں۔ رکن اسمبلی نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت بہت قیمتی ہے ۔ اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو بنائیں اور ریاست کا نام روشن کریں۔ میونسپل چیرمین آنند گوڑ نے کہا کہ وہ ہاسٹل کا دورہ کریں گے اور وقتاً فوقتاً مسائل حل کریں گے ۔ وارڈن کو مشورہ دیا گیا کہ آپ کیلئے ہر قسم کی بنیادی سہولیات کا انتظام کیا جائے گا اور مسابقتی امتحانات کیلئے درکار کتابوں کی فہرست دی جائے ۔ جس کا انتظام کیا جائے گا ۔ میونسپل چیرمین آنند گوڑ ، وائس چیرمین شبیر احمد ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، لائبریری کے چیرمین مالو نرسمہا ریڈی ، کونسلر راجو ، ڈی سی سی کے جنرل سکریٹری سراج قادری ، کمشنر مہیشور ریڈی ، اربن کانگریس پارٹی ، اگزیکیٹیو صدور عظمت علی ، فیاض ، پوٹن پلی موہن ریڈی ، جے سی ار ، معز، کشن نائک ، گوند یادو ، پی سرینواس ، میونسپل کونسلرز ،ہاسٹل ویلفیر آفیسر ڈاکٹر کرشنا موہن اور دیگر نے شرکت کی ۔