محبوب نگر یکم / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر کے سماجی جہد کار و ریاستی کنوینر ایم آر یو یف حنیف احمد نے ہفتہ کے دن حیدرآباد میں ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کی موجودگی میں ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ریاستی وزیر نے کھنڈوا پہناتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا ۔ حنیف احمد ٹی آر ایس کے قیام کے بعد متحدہ ضلع محبوب نگر کے فاؤنڈر کنوینر کی حیثیت سے ٹی آر ایس کے استحکام کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اقلیتوں کے بنیادی مسائل بالخصوص مسلم تحفظات کیلئے ان کی جدوجہد لائق تقلید رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت میں تمام طبقات کو معادیانہ ترقی کے مواقع اور ترقی سے متاثر ہوکر وہ پھر سے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ ریاستی وزیر نے ان کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ نمائندگی کا وسیع تجربہ رکھنے والے حنیف احمد کی بی آر ایس میں شمولیت بہترین فیصلہ ہے ۔ اس موقع پر محمد عبدالرحیم ، عبدالرحمن ، محسن خان ، صمد خان ، محمد امجد کونسلر ، حافظ ادریس و دیگر موجود تھے ۔