محبوب نگر کے عازم کا مکہ مکرمہ میں انتقال

   

حیدرآباد 3 اگسٹ (سیاست نیوز) محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے عازم حج محمد رفیع الدین کا کل مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ خانگی ٹور آپریٹر کے ذریعہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے پہونچے تھے۔ دو دن قبل ہی وہ مکہ مکرمہ پہونچے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد حج کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ کل رات طبیعت بگڑ جانے کے بعد اُنھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اُن کا انتقال ہوگیا۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے خادم الحجاج نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستانی حج مشن کے عہدیداروں نے تمام ضروری اُمور کی تکمیل کرتے ہوئے النور ہاسپٹل منیٰ میں میت کو رکھا ہے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب حرم میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ میں عمل میں آئی۔