محبوب نگر کے قانون داں پی وینکٹش کی بی جے پی میں شمولیت

   

محبوب نگر /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر کے نامور قانون دان مسٹر این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ نے آج دہلی میں بی جے پی کے اعلی قائدین کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے انہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت حوالے کی جبکہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجئے نے پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے ان کاخیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی ، بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا ، ریاستی امور کے انچارج ترون چگ ، راجیہ سبھا ایم پی لکشمن ، حضورآباد کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر و دیگر قائدین موجود تھے ۔