رکن کونسل بننے پر تہنیت کی پیشکشی، مسلمانوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال
محبوب نگر 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نامہ نگاران سیاست متحدہ ضلع محبوب نگر کا ایک نمائندہ وفد جناب ایم اے مجیب کی قیادت میں آج دفتر سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ومعزز رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ سے خیر سگالی ملاقات کی اور مسلمانوں کے ملی واجتماعی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جناب عامر علی خان ایم ایل سی جو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ ایک پروگرام میں شریک تھے اپنی آمد کے فوری بعد اس وفد کو موقع دیا اور تفصیل سے مشاورت کی، اس وفد میں ایم اے مجیب اسٹاف رپورٹر روز نامہ سیاست محبوب نگر کے علاوہ مولانا حافظ عبد القوی حسامی سیاست مکتھل، جناب محمد منصور علی خان نامہ نگار سیاست شادنگر، جناب محمد مبین احمد خان استاف رپورٹر روز نامہ سیاست ناگرکرنول، جناب عبد الواحد آتماکور، جناب عبد باسط نامہ نگار جڑچرلہ، جناب محمد الیاس احمد گدوال کے علاوہ محمد خالد اور رضوان شامل تھے، اس وفد نے جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی منتخب ہونے اور ملی وقومی مسائل پر محترم کی دلچسپی پر انھیں زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔