محبوب نگر کے ہونہار طالب علم کی فیس ادائیگی کی منظوری

   

محبوب نگر ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسرار امیر ولد محمد مجاہد ساکن فائر اسٹیشن محبوب نگر نے جو کہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج (بوائز) 1 کے طالب علم ہیں اے ایم ای سیٹ میں بہتر مظاہرہ حاصل کرتے ہوئے 158 واں رینک حاصل کیا اور راجیو گاندھی ایویشن اکیڈیمی میں پائلٹ کی سیٹ کے مستحق قرار پائے لیکن وہ کورس کی فیس 35 لاکھ روپے ادا کرنے سے قاصر تھے۔ چنانچہ انہوں نے سینئر بی آر ایس قائد محمد محسن خان سے ربط پیدا کیا۔ محسن خان نے ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ، وزیر داخلہ محمد محمود علی، فینانس کارپوریشن (اقلیتی) چیرمین امتیاز اسحق سے اس سلسلہ میں نمائندگی کی جس پر ان قائدین نے وزیر اعلیٰ کے سی آر سے کامیاب نمائندگی کی جس پر کے سی آر نے اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو اسرار کی مدد کرنے کی ہدایت دی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل نے اسرار کی فیس کی ادائیگی کے لئے منظوری دیدی۔