محبوب نگر کے 3 متاثرین میں 23 روزہ نومولود بھی شامل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 اپریل (پی ٹی آئی) ضلع محبوب نگر میں کورونا وائرس کے 3 کیسیس کی توثیق ہوئی ہے جن میں ایک 23 دن کی نومولود بھی شامل ہے۔ یہ تینوں تبلیغی جماعت کے اجتماع سے واپس آنے والے افراد کے رابطہ میں آنے کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد 10 تک پہونچ گئی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سے تعلق رکھنے والے چند افراد دہلی کے اجتماع میں شرکت کے بعد واپس پہونچے تھے اور تینوں کیسیس اُن کے رابطہ میں آنے کے سبب ہی متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔