محبوب نگر: 5 امیدواروں کی قسمت آزمائی

   

Ferty9 Clinic

ضلع میں835 رائے دہی مراکز ، تمام انتظامات مکمل : کلکٹر

محبوب نگر /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر روی نائیک نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ 30 نومبر کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پرامن ماحول میں پولنگ کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی محبوب نگر میں 5 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ جڑچرلہ میں بھی 15 جبکہ دیورکدرہ میں بھی 12 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ضلع میں ووٹنگ کیلئے 835 مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 3 اکسلیری مراکز بھی قائم ہیں ۔ 10 اکٹوبر کے ڈاٹا کے لحاظ سے 3,53,698 مرد ووٹرس ، 3,53,983 خاتون ووٹرس ہیں ۔ ان کے علاوہ 17 مختلف ووٹرس بھی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہی کے اوقات صبح 7 بجے تا 5 بجے شام رہیں گے ۔ پولنگ مراکز پر معذورین کیلئے وہیل چیرس کی سہولت ہے ۔ انہوں نے ووٹرس سے اپیل کی کہ اپنا شناختی کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ ضرور ساتھ رکھیں۔ 96.5 ووٹرس کو ووٹرس سلپ تقسیم کئے گئے ہیں۔ 18 تا 80 سال کی عمر کے ووٹرس کیلئے ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ 18 سال عمر کے نئے ووٹرس 24,380 ہیں جبکہ 80 سال سے زائد کے 6788 ہیں ۔ کسی بھی شکایت کیلئے 1950 یا 08542-1950 پر 24 گھنٹے فون کرسکتے ہیں ۔