محبو ب نگرمیں عیدگاہ کے ترقیاتی کاموںکا سنگ بنیاد

   

محبوب نگر۔22نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محبوب نگر کے ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے محبوب نگر قصبہ میں عیدگاہ کے توسیعی کاموں اور اس سے منسلک ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی سالوں سے اس علاقے کو ترقی دینے کی خواہش تھی لیکن سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد چیف منسٹر سری ریونت ریڈی گارو کے تعاون سے 20 لاکھ روپے کا خصوصی فنڈ جاری کیا گیا۔ محبوب نگر ٹاؤن میں اقلیتی بھائیوں کی ترقی کے لیے 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کی پہلی ترجیح عیدگا کے علاقے کی ترقی ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ بارش کے موسم میں سیلابی پانی کو عیدگاہ گراؤنڈ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ریٹیننگ وال تعمیر کرکے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کیا جائے گا اور یہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں موڈا چیرمین لکشمن یادو، مارکیٹ کمیٹی چیرپرسن بیکری انیتا مدھوسودھن ریڈی، ڈی سی سی جنرل سکریٹری سراج قادری، قائدین سعد اللہ، آواز، عظمت، پروین کمار، ریاض، پولیس روی کیرن، فیصل، مشتاق علی، سابق میونسپل کونسلر خواجہ پاشا، رشید خان، اور دیگر نے شرکت کی۔