نئی دہلی ۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ حکومت کی ترجیح اس بحران میں پریشان حال افراد کو غذا اور معاش کی فراہمی ہونا چاہئے۔ کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن کے سبب وہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں جو روزانہ کما کر کھاتے ہیں۔ راہول نے ٹوئٹ کیا کہ غصہ اور نفرت سے کوئی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا ، اس بحران میں حکومت کو عوام کی فکر کرنا ہی پڑے گا۔ راہول نے ایک نیوز رپورٹ کا حوالہ دیا کہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں۔