محترمہ شاہدہ سلطانہ کو بیسٹ ٹیچرضلعی ایوارڈ

   

ورنگل ۔/ 7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امبیڈکر بھون ہنمکنڈہ میں ضلع ناظم تعلیمات رنگیا نائیڈو کی صدارت میں منعقدہ یوم اساتذہ پروگرام میں ضلع کلکٹر ورنگل ڈاکٹر بی گوپی ،کلکٹر ہنمکنڈہ راجیو گاندھی ہنمنتو ،میئر گنڈو سدھا رانی نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ضلع ورنگل سے وابستہ تقریبا 54 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس ضمن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول اردو میڈیم شمعون پیٹھ کی ٹیچر محترمہ شاہدہ سلطانہ ایس جی ٹی ہیڈمسٹرس کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات پر مہمانان خصوصی کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔شاہدہ سلطانہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے پر ایم ای او وجئے کمارکے علاوہ ٹیچرس متحرمہ اشرف جہاں ،محترمہ شمشاد ،محترمہ تسلیم آرا ،اساتذہ سید حاجی ،سید خواجہ فرید الدین ،نفیس خان ،ذمہ ،عائشہ ٹیچر ،محترمہ وسمیہ اس کے علاوہ کامپلیکس کے اساتذہ اکرام توفیق ،سید غیاث الدین ،علیم ،مجید ،محترمہ گوہر ،محترمہ قمر النساء کامپلیکس سکریٹری ،احمد خان ،ہاشمی ،مہیمن ،تبسم ٹیچر ،فرزانہ ٹیچر ،عائشہ ،اسماء طلعت ٹیچر ،عطیہ نسرین ،یاسمین ، محمد شرف الدین ،سید اشرف ٹیچرس نے محترمہ شاہدہ سلطانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔محترمہ شاہدہ سلطانہ مدرسہ کی ترقیاتی پروگراموں اور طلباء کی تعداد میں اضافہ کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔