حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر میں فرسٹ ایڈیشنل جونیر سیول جج کے طور پر جسٹس شیخ عائشہ نسرین نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ عدالت کے احاطے میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کے جلد از جلد حل کے لیے وکلاء کا بھر پور تعاون نہایت اہم ہے ۔ استقبالیہ تقریب بار اسوسی ایشن کے صدر کے سرینواس راؤ کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔ جسٹس عائشہ نسرین نے کہا کہ سابقہ ججوں کی طرح انہیں بھی وکلاء کی مکمل حمایت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے عملے کی جانب سے کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہ راست ان سے رجوع کریں ۔ بار اسوسی ایشن کے نمائندوں نے شال پوشی و گلپوشی کی ۔۔ ش