محترمہ عائشہ مسرت خانم کو صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی زائد ذمہ داری

   

حیدرآباد 6 فروری(سیاست نیوز) سیکریٹری ٹمریز محترمہ عائشہ مسرت خانم کو محکمہ اقلیتی بہبود سے تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر کی زائد ذمہ داری و کرسچن اقلیتی کارپوریشن کی زائد ذمہ داری تفویض کرنے احکام جاری کئے گئے ۔ سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل کے جاری کردہ جی او آرٹی نمبر 7 کی اجرائی سے محترمہ عائشہ مسرت خانم کو اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے علاوہ تلنگانہ کرسچن اقلیتی کارپوریشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان عہدوں کی ذمہ داری محترمہ این کانتی ویزلی کے پاس تھی جن کا کل حکومت نے تبادلہ کردیا ہے۔ محترمہ کانتی ویزلی کے تبادلہ کے بعد محترمہ عائشہ خانم کو یہ زائد ذمہ داریاں حوالہ کی گئی ہیں۔3