محترمہ کنیزفاطمہ آل ا نڈیاکانگریس ایڈوائیزری کونسل محکمہ اقلیتی بہبودکمیٹی کی رکن نامزد

   

گلبرگہ ۔4 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیزفاطمہ کو آل انڈیاکانگریس نیشنل ایڈوائیزری کونسل محکمہ اقلیت کارکن نامزد کیاگیاہے ۔ اس نامزدگی پرممتاز کانگریسی قایدین جناب نجم الاسلام احمر ،جناب ساجد علی رنجولوی ، جناب حیدر علی باغبان اوردیگر کئی حضرات نے محترمہ کنیزفاطمہ اور ان کے فرزند فرازالاسلام کو مبارکباددی ہے ۔اس نامزدگی پر ان تمام حضرات نے صدر آل انڈیاکانگریس کمیٹی شری ملیکارجن کھرگے اور شری کے سی وینو گوپال کاشکریہ اداکیا ہے ۔