محرم جلوس کے دوران حادثہ ،11افراد جھلس گئے

,

   

Ferty9 Clinic

گوپال گنج : بہار کے گوپال گنج میں آج محرم کی نویں تاریخ کو نکالے جانے والے جلوس کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا۔ جلوس میں شامل تعزیہ کے ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے جلوس میں شامل 11 افراد جھلس گئے۔ زخمی افراد میں4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔حادثہ کے فوری بعد تمام زخمیوں کو قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ حادثہ کے بعد تقریباً 10 نوجوان بیہوش ہوکر زمین پر گرپڑے۔واقعہ کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ضلع مجسٹریٹ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ ترزخمیوں کی حالت اب بہتر ہے۔ ڈاکٹروں کو بہتر علاج کی ہدایت دے دی گئی ہے۔