محرم کو سرکاری سطح پر منانے پر زور چیف منسٹر کو میر عباس علی موسوی کا مکتوب

   

حیدرآباد 4 جون (پریس نوٹ) انجمن تحفظ حقوق متولیان، مجاورین و خادمین معروسی عاشور خانہ جات کے صدر میر عباس علی موسوی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں محرم (عزا داری) کو بتکماں کی طرح سرکاری پروگرام کے طور پر منانے اور عاشور خانوں کی مرمت و تزئین نو اور اضلاع میں محرم کے انتظامات کے لئے 100 کروڑ روپئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ 2014 ء میں اسمبلی انتخابات سے قبل ٹی آر ایس پارٹی نے بتکماں کی طرح محرم پروگرام اور بونال سرکاری طور پر منانے کا وعدہ کیا تھا۔ بتکماں تو اب اسٹیٹ فیسٹیول ہے لیکن محرم کو اب تک ریاستی فیسٹول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر سے درخواست کی کہ محرم کو سرکاری پروگرام کے طور پر منانے کا جلد اعلان کیا جائے۔