محرم کے انتظامات پر وزیر اقلیتی بہبود کا آج جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد 23۔ جون (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے محرم کے انتظامات پر 24 جون کو اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں شہر کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان مقننہ شرکت کرینگے۔ شیعہ مذہبی قائدین و سرکاری عہدیداروں کو دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں ماہِ محرم میں حکومت سے انتظامات کو قطعیت دی جائیگی۔ ہر سال وقف بورڈ سے عاشور خانہ کی تعمیر و مرمت اور سبیلوں کیلئے فنڈس جاری کئے جاتے ہیں۔ر