محرم کے بغیر سفر حج پر جانے والی خواتین اس برس کی درخواست پر 2021میں حج پر جاسکیں گی:نقوی

   

نئی دہلی۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز کہا کہ محترم کے بغیر سفر حج پر جانے والی خواتین اس برس کی منظور درخواستوں پر ہی 2021 میں حج پر جائیں گی۔مسٹر نقوی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس برس تقریباً 2200 محرم کے بٖغیر حج پر جانے والی خواتین کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ مرد درخواست دہندگان کی طرح ان خواتین کے بھی پیسے واپس کئے جائیں گے لیکن اس سال منظور درخواستوں کی بنیاد پر انہیں آئندہ برس حج پر جانے کی اجازت ہوگی۔ اگلے برس انہیں علیحدہ سے درخواست نہیں دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اگلے برس بھی جو خواتین محرم کے بگیر سفر حج کے لئے درخواست دیں گی، ان سبھی کو بھی حج پر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ہندوستان سے لوگوں کو سفر حج پر نہیں بھیجا جائے گا۔