محروس افراد کا ایرانی قیدیوں سے تبادلہ کے موضوع پر آسٹریلیا خاموش

   

Ferty9 Clinic

پرتھ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل نے آج تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ آیا آسٹریلیا اور ایران کے باہمی تعلقات کے پس پردہ ایرانی قیدیوں کی آسٹریلیائی قیدیوں کے ساتھ تبادلہ ان کے پس پردہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایران کے حکومت زیرانتظام ٹی وی کی اطلاع کے بموجب سائنسدانوں گیہباشی جنھیں آسٹریلیا میں 13 ماہ کی سزائے قید ایک دفاعی نظام کی خریداری کے الزام میں دی گئی تھی اور جو اب حکومت آسٹریلیا کی تحویل میں ہیں، ایران میں قید آسٹریلیائی شہریوں کے عوض رہا کئے جائیں گے۔